NEW CHARPAI CHOTI SEAT

  چارپائی کی بنائی میں ایک چھوٹی سیٹ بنائی جاتی ہے جسے ہم پیڑی اور سندھی میں منجی بھی کہتے ہیں یہ خاص طور پہ وضو کرنے یا سردیوں میں چولھے کے قریب بیٹھنے اور گاٶں میں گھریلو عورتیں کھانا پکانے کے لیے استعمال کرتی ہیں  اور اس کو بچے بہت شوق سے استعمال کرتے ہیں۔


اس میں بہت سی اقسام ہیں یہ چھوٹی سی تختی سے بھی بنائی جاتی ہیں اور چارپائی کی طرح فریم بھی بنایا جاتا ہے اس آرٹیکل میں میں آپ کو اس فریم کی بنائی اور اس پہ ڈزائننگ کے بارے میں اہم معلومات دوں گا


دوستو پیڑی کا فریم عموماََ ڈیڑھ فٹ ہم چورس ہوتا ہے اس پہ ڈزائننگ بنانے کے لیے کسی بھی رسی سے پہلے تانا ڈالنا ہے اس پیڑی میں کڑا نہیں بنتا اس کا تانا بازوٶں کے اوپر نیچے گول گھمانا ہے 


ریشم والی رسی کا تانا کم سے کم ٤٧ رسیاں ہونی چاہیئے یہ بات ذھن نشین ہو کہ چارپائی پہ ڈالی ہوئی دو رسیاں ایک کہلاتی ہیں تو اگر سنتالیس رسیاں ڈبل کریں تو ٹوٹل ٩٦ رسیاں ہونی چاہیئے 

سنتالیس رسی ڈالنے کے بعد کوئی سی بھی ایک ڈزائن منتخب کر لیں مثال کے طور میں دوہزار پچیس لکھنا چاہتا ہوں تو اس کے لیے پہلے فیرے کے شروع میں تین رسی میں اٹھانی ہیں تین رسی دبانی ہیں اس طرح تین تین کی پندرہ لہر بنانی ہیں آخر میں سولہویں لہر میں دو رسی دبانی ہیں اس طرح ہم نے پہلا فیرا مکمل کرنا ہے دوسرے فیرے میں دو رسی شروع میں اٹھانی ہیں  اور تین تین کی دس لہر کے بعد گیارھویں لہر میں پانچ رسیاں اٹھانی ہیں تین تین کی چار لہر پوری کرنے کے بعد آخر میں ایک رسی دبانی ہے اس طرح دوستو دو ہزار پچیس لکھنا شروع ہوگا مزید معلومات کے لیے ہمارے یوٹیوب پہ اس کی مکمل وڈیو موجود ہے یا دوسرا آرٹیکل جلد اپلوڈ ہوگا انشاؑاللہ عزوجل


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

چارپائی شروع کرنے کا طریقہ charpai Suru karne ka tarika

چارپائی ڈزائننگ کا طریقہ Charpai ki bunai

چارپائی ڈزائن ٢٠٢٥ Cot weaving design 2025