چارپائی شروع کرنے کا طریقہ charpai Suru karne ka tarika
اسلام علیکم دوستو امید کرتا ہوں آپ ٹھیک ہونگے اللہ پاک سے دعا کرتا ہوں کہ آپ ہر وقت ہستے مسکراتے رہیں آمین
دوستو چارپائی شروع کرنے سے پہلے اس کی پیمائش کر لیں اگر چارپائی ریگیولر سائیز کی ہے تو اس پہ ریشم والی رسی والا بان ٦ سے ٧ کلوگرام لگے گا اور اگر سائیز میں چھوٹی ہے توکم بان لگے گا
اگرچارپائی میں منج کی رسی والا بان لگانا چاھتے ہیں تو ریگیولر سائیز والی چارپائی پہ ٤ سے ٥ کلوگرام لگے گا
مطلوبا بان اور چارچائی سلیکٹ کرنے کے بعد چارپائی شروع کرنے کے لیے ایک طرف سے سرے کو چارچائی بازووں سے گھما کہ دوسری سائیڈ لے جانا ہے اس طرح آپ نے ١٢ سے ١٤ فیرے پورے کرنے ہیں اس کے بعد پہلے سرے والی سائیڈ ٥ میٹر رسی ناپ لینی ہے رسی ناپنے کے بعد اسے اچھی طرح باندھ لیں اور دوسری طرف بھی اتنی رسی ناپ کہ چارپائی کا کڑا شروع کرنا ہے اگر آپ پریکٹیکل دیکھنا چاہتے ہیں تو میرے یوٹیوب چینل Charpai Sindhi Culture
پہ وڈیوز موجود ہیں آپ وہاں پہ دیکھ سکتے ہیں اس طرح آپ پہلا کڑا باندھ کے موٹے رسے سے چھک ڈال دیں کڑے اور چارپائی کی سرانے والی لکڑی کے ساتھ مزید آپ تصاویر میں واضح دیکھ سکتے ہیں جو ہم نے اس آرٹیکل میں دی ہوئی ہیں
اس کے بعد آپ نے پھر سے بان کی دوسری رسی لینی ہے اور اس بار سرا پکڑ کہ بازوون کے چاروں طرف گھما کہ شروع کرنے والی جگہ تک پھنچا کہ گٹھان دے دیں اور اس رسی کے ٨ فیرے مکمل کرکے اس کا کڑا بنانا ہے
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں