Charpai ki bunai چارپائی میں کلر استعمال کرنے کا طریقہ

 چارپائی پہ خوبصورت ڈزائن بنانے کے لیے ہمیں دو کلر کی رسیاں منتخب کرنی ہوں گی کلر منتخب کرنے سے پہلے اس بات کا خیال رہے کہ دونوں کلر ایک جیسے نا ہوں کلر ہمیشہ ایک لائیٹ اور دوسرا گہرا ہونا چاہیے مثال کے طور سیاہ اور سفید ہرا اور لال گولڈن اور لال نیلا اور لال وغیرہ



کلر منتخب کرنے کے بعد وہ ڈزائن منتخب کرنی ہے جو جس کلر میں اچھی لگے اگر پھول پتے بنانے ہیں تو لال اور ہرا کلر منتخب کریں اگر گھوڑا اونٹھ تتر بنانا ہے تو سفید اور سیاہ کلر بہت خوبصورت لگے گا اگر شادی مبارک یا تتلیاں بنانی ہیں تو گولڈن اور گہرا نیلا کلر بہت خوبصورت لگے گا دوستو جیسا کہ میں نے پہلے بھی بتایا ہے کہ ہر ڈزائن پہ الگ الگ کلر لگتے ہیں اس لیے آپ نے بھی اس طرح کلر منتخب کریں جس طرح خوبصورتی میں اضافہ ہو اگر آپ ملٹی کلرز استعمال کرنا چاہتے ہیں تو تانا میں لائیٹ کلر لگایا ہے تو اوپر گہرے کلرز لگانے ہیں اگر تانا میں گہرا کلر ہے تو اوپر لائیٹ کلر استعمال کریں تاکہ ڈزائن کی شائننگ اور خوبصورتی میں اضافہ ہو

اگر آپ کلرز کی مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو گوگل پہ کلر میچنگ لکھ کر سرچ کریں وہاں پہ آپ کو کلرز کے بارے میں نت نئے طریقے ملیں گی

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

چارپائی شروع کرنے کا طریقہ charpai Suru karne ka tarika

چارپائی ڈزائننگ کا طریقہ Charpai ki bunai

چارپائی ڈزائن ٢٠٢٥ Cot weaving design 2025