چارپائی کے لیے لکڑی کا انتخاب

 السلام علیکم دوستو آج کا آرٹیکل مفید معلومات پہ مبنی ہے آج میں آپ کو بتائونگا کہ چارپائی کے لیے مضبوط لکڑی کون سی ہے 

دوستو جب بھی ہم کوئی چیز بناتے ہیں تو اس چیز کی معلومات ہونا لازم ہے کہ اس میں استعمال ہونے والی چیز کتنی مضبوط اور پائیدار ہے 

اس لیے ہم بھی چارپائی بنوانے سے پہلے اس بات کی معلومات حاصل کریں کہ اس میں استعمال ہونے والی لکڑی کس قسم کی ہونی چاہیی دوستو چارپائی میں استعمال ہونے والی کچھ لکڑیوں کے بارے میں آج آپ کو بتانے والا ہوں

١“ککر کی لکڑی”

دوستو ککر کی لکڑی بھت مضبوط لکڑی ہے لیکن اس کی کٹائی کا خاص وقت ہوتا ہے اگر ٹائیم پیرڈ میں اس کو کاٹا نہیں گیا یا وقت سے پہلے کاٹا گیا تو بھی اس کی اصلیت ختم ہوجائے گی اور اس کو کیڑہ لگ جائے گا اور لکڑی بیکار ہو جائیگی اور لکڑی کی ایک اور بات خراب ہے اس کو جب بھی پانی لگتا ہے یا نمی والے مو موسم میں میں یہ لکڑی گھوم جاتی ہے

“٢” شیشم ٹالھی کی لکڑی

شیشم کی لکڑی بہت ہی مضبوط اور لکڑی میں بہت پائیدار مانی جاتی ہے لیکن اس لکڑی میں ایک خامی ہے یہ لکڑی کتنی ہی موٹی ہو لیکن اس کام مضبوط حصہ وہ ہوتا ہے جو پک جاتا ہے یعنے اس کا کلر ب ڈارک برائون ہوتا ہے اور جو پیلا یا وائیٹ حصہ ہوتا ہے وہ لچی شیشم کہلائی جاتی ہے اور اس کو کیڑا جلد پکڑ لیتا ہے اس لیے ہمیشہ پکی لکڑی استعمال کریں



“٣” بیری کی لکڑی 

ہمارے پاس بیری کی لکڑی بھی بہت پائیدار لکڑی میں شما ہوتی ہے اس لکڑی کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں وزن کم ہوتا ہے لیکن یہ لکڑی بھی موسم کے حساب سے کاٹی جاتی ہے بغیر موسم والی لکڑی کو کیڑا لگ جاتا ہے

“نیم کی لکڑی”

نیم ایک خوبصورت درخت ہے اور اس کی لکڑی کڑوی ہوتی ہے اس لیے کہا جاتا ہے کہ اس کو کیڑا نہیں لگتا لیکن میرے تجربے  کہ مطابق اس لکڑی کو بھی اگر موسم کے مطابق نہیں کاٹیں گے تو اس کو بھی کیڑا لگ جاتا ہے اور مضبوطی میں یہ لکڑی جتنی سوکھے گی اور پرانی ہوگی تو پھٹنا شروع کرتی ہے


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

چارپائی شروع کرنے کا طریقہ charpai Suru karne ka tarika

چارپائی ڈزائننگ کا طریقہ Charpai ki bunai

چارپائی ڈزائن ٢٠٢٥ Cot weaving design 2025